لارڈ احمد کی ہمشیرہ کا انتقال ،تدفین آزاد کشمیر میں ہوگی

January 16, 2019

لندن (جنگ نیوز)ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈز نذیراحمد کی ہمشیرہ پیر کو برمنگھم میںانتقال کرگئیں۔ وہ طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز برمنگھم میں گھمکول شریف مسجد میں ادا کی گئی جس میںکمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور لارڈ نذیر احمد سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی تدفین آزاد کشمیر کے آبائی گائوںلیڑی میں ہو گی۔ برطانیہ کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے لارڈ نذیراحمد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔