فواد چوہدری کی بہادر آباد مرکز آمد، ایم کیو ایم پی ٹی آئی تحریری معاہدے پرتبادلہ خیال

January 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے منگل کی شب ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سے ملاقات کی،اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر، رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری بھی موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے، ملاقات میں ایم کیو ایم پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت اور کراچی پیکیج ، صوبے کی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔