کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 15اشتہاری گرفتار

January 16, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے15اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی ہدایت پر سریاب ٗ پشتون آباد ٗ سیٹلائٹ ٹائون گوالمنڈی ٗ بروری ٗ خروٹ آباد ٗ نیو کچلاک ٗ ائیر پورٹ ٗ زرغون آباد اور سو ل پولیس نے گزشتہ روز اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 15اشتہاریوں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔