فیصل آباد: جیل میں قیدی کی ہلاکت کا مقدمہ درج

January 16, 2019

فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے تشدد سے ساتھی قیدی ہلاک ہوگیاتھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے تشدد سے ساتھی قیدی کی ہلاکت کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی مدعیت میں تھانہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں پانچ قیدیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

محمد رمضان نامی قیدی 13 جنوری کو قیدیوں کےدرمیان جھگڑے میں ماراگیا تھا۔