ویسٹ یارکشائر:نشے کے عادی ڈرائیورز کے خلاف آپریشن،351گرفتار

January 17, 2019

ہیلی فیکس(زاہد انور مرزا) ویسٹ یارکشائر پویس کا ڈرنک اینڈ ڈرگ ڈرائیور کے خلاف بڑا آپریشن 351 ڈرائیورز گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ یارکشائر پویس کے ڈرنک اورڈرگ ڈرائیور کے خلاف آپریشن میں 30دن میں 351افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 284ڈرائیورز شراب نوشی کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پائے گئے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے جب کہ92ڈرائیورز کو (ڈرگ) منشیات کے نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ویسٹ یارکشائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کی شکایت پر کیا گیا ہے اور امید ہے عوام بھی تعاون کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے ڈرائیورزاپنے لئے اور دوسروں کیلئے بڑا خطرہ ہیں جن کے خلا ف آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سڑک پر جاتے ہوئے ہر شخص کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے خطرناک ڈرائیوروں کی بروقت رپورٹ کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی ہوسکے انہوں نے کہا کہ سڑک سیفٹی کیلئے جاری آپریشن بہت کامیاب رہا اورآئندہ بھی جاری رہے گا۔