’’پی پی، نون لیگ فوجی عدالتوں کے حق میں ووٹ دینگی‘‘

January 17, 2019

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حق میں ووٹ دیں گی ۔

وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا یہ دعویٰ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں سامنے آیا جہاں فوجی عدالتوں کے حوالے سے گفتگو کی جارہی تھی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خرم دستگیر نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اصولی طور پر فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے اور فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حق میں ووٹ نہیں دے گی۔