بلاول اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

January 17, 2019

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیرمین پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری اوروزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،جس میں ملک کی معاشی وتوانائی امور سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاگیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کابینہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرے گی۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں وزیر قانون نے وفاقی کابینہ کو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے قانونی نکات پر بریفنگ بھی دی ۔

وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد یقینی بنانا آئینی ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزراء فواد چوہدری اورعلی زیدی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔