فیصل آباد میں کار حادثہ، 3 افراد جاں بحق

January 18, 2019

فیصل آباد میں تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق کار حادثے کا واقعہ جھمرہ روڑ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار محمد عثمان، احمد شاہ اور سید معاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد اویس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں الائیڈ ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔