چلڈرن کمپلیکس کرپشن کیس میں اکائونٹنٹ کی عبوری ضمانت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

January 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)چلڈرن کمپلیکس میں پرچیز و میڈیسن کے بوگس بلوں پر کروڑوں کی کرپشن کیس میں اکائونٹنٹ تبشر نقوی کی عبوری ضمانت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تبشر نقوی کو ایک کروڑ روپے کی ریکوری جمع کرانے کیلئے آخری بار ڈیڈلائن دی ہے۔