زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

January 18, 2019

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے طالبان سے مذاکرات کیلئےسہولت کاری پروزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں زلمے خلیل زاد کے ہمراہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اس موقع پرزلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکا،افغان امن سے متعلق پاکستان کی کاوشوں کوقدر سے دیکھتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام سے متعلق پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا، افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے

زلمے خلیل زاد آج شام وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے۔