تفتان: ایران سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر متعدد مارٹر گولے فائر

January 19, 2019

تفتان(نمائندہ جنگ) پاک ایران سرحدی علاقہ تالاب میں ایران کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان سبحان سلیم دشتی کے مطابق باڈر پلر نمبر 94 کے قریب تالاب کی کلی خدائے نظر میں ایران کی جانب سے متعدد راکٹ فائر ہوئے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم ان میں ایک راکٹ باغ میں گرنے سے کھجور کا ایک درخت اکھڑ گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز حکام اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا۔