سوات کے گھر میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد زخمی

January 19, 2019

خیبر پختون خوا کے شہر سوات کے علاقے شاہین آباد کے ایک گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گیس سلنڈر دھماکا گھر کے کچن کے اندر ہوا جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سیدو شریف منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔