فواد چوہدری کا اسپتال میں معائنہ

January 19, 2019

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی طبیعت خراب ہوئی ہے جس کے بعد وہ اپنا چیک اپ کرانے کے لیے لاہور کے جناح اسپتال پہنچ گئے۔

جناح اسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم کا وزیر اطلاعات کے اسپتال آنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ فواد چوہد ری کو سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جناح اسپتال کے پروفیسر آفتاب سے اپنا چیک اپ کرایا، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ادویات تجویز کر دی ہیں۔