متحدہ اپوزیشن کا ساہیوال کے واقعے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

January 20, 2019

اسلام آباد(صالح ظافر) متحدہ اپوزیشن کا ساہیوال کے واقعے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ، ارکان متحدہ اپوزیشن پیر کے روز قومی اسمبلی اور سینیٹ میں علیحدہ علیحدہ تحریک التوا جمع کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق،متحدہ اپوزیشن نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیر کے روز اٹھایا جائے گا۔ن لیگ کی مرکزی قیادت نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کے طور پر اس سانحہ کو اٹھائے۔باخبر پارلیمانی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متحدہ اپوزیشن کے ارکان تحریک التوا جمع کرائیں گے ۔ممکن ہے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سانحہ سے متعلق حکومتی موقف پیش کریں گے ۔