ساہیوال میں کار پر پولیس کی فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے،(ن) لیگ

January 21, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے صدر حنیف صدیقی، عبدالوحید انقلابی، اکبر علی شاہ اور فرحان خان یوسف زئی نے اپنے بیان میں ساہیوال میں کار پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خاتون اور مردوں پر وحشیانہ انداز میں فائرنگ دہشت گردی ہے۔