انٹار کٹیکا کے پہاڑوں پر شطرنج کھیلتے نوجوان

January 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو شطرنج کی بازی جیتنے کیلئے کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتے ہیں لیکن جناب خون جما دینے والی سردی میں ایسی بازی شاید ہی کبھی آپ نے دیکھی ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ان دیوانوں کو ہی دیکھ لیں جو منفی 10ڈگری درجہ حرارت اور یخ بستہ موسم میں بھی شطرنج کھیلنے میں مصروف ہیں۔

جی ہاں، امریکا سے تعلق رکھنے والے دو سر پھروں نے شطرنج کی اس منفرد چال کیلئے انٹارکٹیکاکے برفیلے پہاڑوں کا انتخاب کیا اور سخت سردی میں شطرنج کھیلنے کا شوق پورا کیا ۔

یوں شطرنج کھیلتے دیوانوں کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔