نارتھ ناظم آباد، شوہر نے شک کی بناءپر بیوی کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

January 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ ناظم آباد بلاک ایف ضیاءالدین اسپتال کے قریب مکان نمبر ایف 78 میں رہائش پذیر افتخار نے اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کردیا ،پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہورہا تھا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم افتخار احمد کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او ارشد آفریدی نے بتایا کہ اسپتال میں مقتولہ کی شناخت 40 سالہ رخسانہ زوجہ افتخار احمد کے نام سے ہوئی ہے ، انہوں نے بتایا کہ مقتولہ پہلےملزم کے بھائی کی بیوی تھی جس کے مقتولہ کے چار بچے تھے ، بھائی کے انتقال کے بعد ملزم نے اس سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اسکے مزید چار بچے ہوئے ایس ایچ او کے مطابق ملزم افتخار کو اپنی اہلیہ پر شک تھا کہ وہ کسی لڑکے سے باتیں کرتی ہے۔