سردیوں میں ورزش کرنازیادہ فائدےکاباعث ہے،تحقیق

January 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سردیوں میں ورزش کرنا گرمیوں کے مدمقابل زیادہ فائدے کا باعث بنتا ہے۔سائنسی اعتبار سے اس بات کے کئی شواہد مل چکے ہیں کہ سردیوں میں دبکے رہنے کی بجائے اگر ورزش کی جائے تو کیلیوریز جلنے یا ختم ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے لیکن ضروری ہے کہ آپ گھر سے باہر نکل کر ورزش کی ہمت کریں۔اگر آپ نے اس سال 10 پاؤنڈ وزن گھٹانے کا عہد کیا ہے تو باہر نکلیں اور سرد موسم میں ورزش کریں۔