کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کا اظہار تشویش

January 23, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں تواتر کے ساتھ قتل و غارت گری کے واقعات اور اسٹریٹ کرائمز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز ہی سے ٹارگٹ کلنگ اور عام شہریوں یا سرکاری افراد کو قتل کرنے کے واقعات میں تیزی آگئی ہے جو تشویش ناک ہے۔ سیاسی کارکنان کیء بعد قتل و غارت گری کے یہ واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے اسکی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آرہے۔