عامر عظیم با جوہ چیئرمین پی ٹی اے مقرر، علی رضا سیکر ٹری بینظیرانکم سپورٹ پروگرام تعینات

January 23, 2019

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے ممبر ٹیکنکل میجر جنرل (ر) عامر عظیم با جوہ کو چیئرمین پی ٹی اے مقرر کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر علی رضا بھٹہ کو تبدیل کرکے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سیکرٹری تعینات کر دیا ہے۔موجودہ سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سیکرٹیریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر عمر حمید خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔