خطے کی جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی موجود ہیں، اعداد و شمار

January 23, 2019

سٹیفورڈ (مریم فیصل) جیلوں کے حوالے سے نئے اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ خطے کی جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی موجود ہیں تمام ویسٹ مڈ لینڈز، ٖسٹیفورڈ شائر اور سروپ شائر میں صرف دو ایسی جیلیں ہیں جن میں مقررہ حد کے قیدی ہیں۔ کچھ جیلوں کا یہ حال ہے کہ قیدیوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ قیدی سروسز کو شیئر کریں۔ ان جیلوں کا اسٹینڈرڈ بھی مقررہ درجے سے نیچا ہوگیا ہے۔ خطے میں جس جیل کو ملک کی سب سے بڑی جیل کہا جاتا ہے وہ بھی بری طرح بھر چکی ہے۔ سٹیفورڈ کی ایک جیل میں قیدیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ مقررہ حد کو کراس کرنے کے لئےوہ بس پانچ قیدی پیچھے ہے۔حد سے زیادہ بھری جیلوں میں لڑائی جھگڑا ،خود کو نقصان پہنچانا جیسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جو انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔ لیبر ایم پی نے اس اضافے کا الزام برمنگھم کی جیل پر لگایا ہے جس کی وجہ سے خطے کی تمام جیلوں میں قیدیوں کا رش بڑھا ہے جب کہ قیدی سروس کے مطابق انگلینڈ اور ویلز کی تمام جیلوں میں ان کی حدود کے مطابق ہی قیدی ہیں اور مزید بیس ہزار قیدیوں کی جگہ فراہم کی جائے گی جب کہ قیدی آفیسر ایسوسی ایشن کے مطابق بیس ہزار کا ہندسہ بھی ناکافی ہوگا۔