لاہور، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا سرچ آپریشن

January 24, 2019

لاہور میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اقبال ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن نے بتایا کہ علاقے میں زیر تعمیر عمارتوں کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔