امریکا، چڑیا گھر میں ننھے چیتوں کی آمد نے رونق لگادی

February 02, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی چڑیا گھر میں ننھے چیتوں کی آمد نے خوب رونق لگادی ۔

ننھے منے بچوں کی شوخ و چنچل ادائیں دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ بنالیتی ہیں اب چاہے وہ بچے انسان کے ہوں یا کسی جانور کےمگر ان بچوں سے رونق خوب لگتی ہے ۔

جی ہاں ، امریکی ریاست ورجینیا کے چڑیا گھر میں بھی ان دنوں7 ننھے چیتوں کی آمد نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں ۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے انکی پہلی جھلک جاری کردی ہے جبکہ نایاب نسل سے تعلق رکھنے والے ان ننھے چیتوں کی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام بچے اور ان کی ماں صحتمند ہیں تاہم انہیں ابھی چند ہفتے مزید ماہرین کی نگرانی میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7ننھے چیتے 2ماہ قبل پیدا ہوئے تھے۔