’’گلاس‘‘ تیسرے ہفتے بھی بدستور پہلی پوزیشن پر

February 04, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

سُپر ہیرو فلم ’’گلاس‘‘ کا سحر تیسرے ہفتے بھی نہ ٹوٹ سکا، نارتھ امریکن باکس آفس پر بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

ہالی ووڈ فلم گلاس نے اس ہفتے بھی ایک ارب اکتیس کروڑ روپے سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ’ان بریک ایبل‘ سلسلے کی تیسری اور آخری فلم ’گلاس‘ نے شائقین فلم کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

مسلسل تیسرے ہفتے بھی ’گلاس‘ کو توڑا نہ جاسکا اور فلم باکس آفس پر پہلی پوزیشن پر براجمان رہی۔

سُپر ہیرو بروس ویلز، سیموئیل ایل جیکسن اور جیمس مک ایوائے کی سنسنی اور تھرل سے بھرپور سُپرہیرو فلم سُو پرڈو پرہٹ ہوگئی۔

’دی اپ سائیڈ‘ ایک ارب 23کروڑ روپے کا بزنس کرکے اس ہفتے بھی دوسرے نمبر پررہی جبکہ میکسیکن سرحد سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون کی کہانی پرمبنی فلم ’مس بالا‘ بیانوے کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد بٹور کر تیسرے نمبر پر رہی۔