بے بو ’دبنگ 3‘ کے آئٹم گانے پر جلوے بکھیریں گی

February 04, 2019

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’دبنگ 2‘ کے شاندار آئٹم نمبر گانا ’فے ویکول‘ میں جلوے بکھیرے تھے اور اب اداکارہ ’دبنگ 3‘ کے بھی آئٹم گانے کے لیے پرفارم کریں گی۔

بے بو فلم ’دبنگ‘ کی تیسری فرنچائز کے آئٹم نمبر گانا’ فے ویکول سی گرل‘ پر جلوے بکھیریں گی۔

رپورٹ کے مطابق فلم ساز ارباز خان نے ’دبنگ 3‘ کا آئٹم نمبر گانے کے لیے کرینہ کپور کا ہی انتخاب کیا ہے اور وہ اس بار ’فے ویکول سی گرل‘ گانے پر زبردست رقص پیش کریں گی۔

فلم ’دبنگ‘ میں ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑا نے ’منی بدنام ہوئی‘ آئٹم گانے پر جلوے بکھیرے تھے جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

بعدازاں ’دبنگ 2‘ کے آئٹم گانے ’فے ویکول‘ میں کرینہ کپور نے سب کو محظوظ کیا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اس وقت نئی فلم ’گڈ نیوز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔