وقار یونس کی سرفراز کو مبارکباد

February 06, 2019

سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مبارکباد دی ہے۔

وقاریونس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز کے نام اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019ء کے لیے سرفراز کا کپتان نامزد ہونا اعزاز کی بات ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ کپتان بننا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، میری نیک خواہشات سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، ٹرافی گھر لانے کے لیے سرفراز احمد میں صلاحیتیں ہیں۔