اپنی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے: روس

February 08, 2019

امریکا کی طرف سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے اور انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی سے نکلنے پر روس نے اپنی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوؤ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورس سے نکلا تو ماسکو اپنی حفاظت کے لیے جامع اقدامات کرے گا۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز ٹریٹی پر امریکا کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سرگئی ریابکوؤ نے یہ بھی کہا کہ 2 فروری کو امریکا میں روسی سفارت خانے کو پیغام ملا کہ امریکا ٹریٹی سے نکل رہا ہے، روس نے نیوکلیئر معاہدے کو برقرار رکھنے کےلیے تمام ممکن اقدامات کیے ہیں۔