ماہرہ خان کے نام ایک اور بین الاقوامی اعزاز

February 09, 2019

بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کا انعقاد گزشتہ روزدبئی میں کیا گیا۔


ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔