97 سالہ پرنس فلپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے دستبردار ہوجائیں گے

February 11, 2019

لندن( پی اے ) 97 سالہ پرنس فلپ اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے دستبرار ہوجائیں گے۔ بکنگھم پیلس نے کہا ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا رضا کارانہ طور پر اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے دستبرار ہوں گے۔ یہ بیان 97 سالہ ڈیوک کی جانب سے نورفوک میں سینڈرنگھم سٹیٹ کے نزدیک کار کے حادثے پر معذرت کے اظہار کے بعد آیا ہے جس میں ان کی لینڈ اوور ایک کیا کار سے ٹکرا گئی تھی۔ دو دن بعد نورفوک پولیس نے انہیںمناسب الفاظ میں مشورہ دیا جس کے بعد ان کی سیٹ بیلٹ کے بغیر ڈرائیونگ کرتے ہوئے تصور لی گئی، بکنگھم پیلس نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا لائسنس ہفتے کو حوالے کیا۔ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ محتاط غوروخوض کے بعد ڈیوک آف ایڈنبرا نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نور فوک پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ ڈیوک نے اپنا لائسنس افسران کے حوالے کردیا ہے جسے ڈی وی ایل اے کو واپس کردیاجائے گا۔ تصادم کے بارے میں تحقیقات کی فائل کرائون پروسیکیوشن سروس کو دیدی گئی ہے جن کا کہنا ہے کہ وہ تازہ ترین صورتحال پر غور کرے گی۔بی بی سی رائل کارسپانڈنٹ جوفی ڈائمنڈ نے کہا کہ لائسنس سے دستبرداری کا فیصلہ خالصتا ڈیوک کا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ ڈیوک نے تسلیم کرلیا ہے کہ گزشتہ ماہ کا تصادم ان کی غلطی کے باعث ہوا۔ تصادم کے دو روز بعد ڈرائیونگ کرنے کے ان کے فیصلے پر کافی تنقید کی گئی تھی۔