ارشاد رانجھانی قتل، واقعہ ڈکیتی کا ہی ہے، ڈی آئی جی ایسٹ

February 11, 2019

ارشاد رانجھانی قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا ہےکہ یہ واقعہ ڈکیتی کا ہی ہے، جو واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

عامر فاروقی نے کہا کہ رحیم شاہ بینک سے رقم لیکر نکلا تو اسے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ یو سی چیئرمین رحیم شاہ کا نرسری سے تعاقب کیا گیا، یوسی چیئرمین کی گاڑی روک کر اسلحہ کے زور پر گاڑی کا شیشہ بجایا گیا، موقع سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

عامر فاروقی نے مزید کہا کہ ارشاد کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، مقتول کے اہل خانہ کے کہنے پر واقعے کا دوسرا مقدمہ درج کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یوسی چیئر مین اور مقتول ارشاد دونوں پر کیسز ہیں۔