کراچی، تجاوزات آپریشن کے متاثرین میں دکانوں کی تقسیم

February 13, 2019

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن کے ایک ہزار 443 متاثرین میں کے ایم سی کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے شہر کی مختلف مارکیٹوں میں دکانیں دے دی گئیں،تقریب میں متاثرین نے احتجاج بھی کیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آپریشن سے صرف کاروبار کا ہی نہیں کے ایم سی کا بھی نقصان ہوا ہے اور میرا ووٹ بینک بھی خراب ہوا ہے۔

تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے متاثرین کو قرعہ اندازی کے تحت متبادل دکانیں دینے کی تقریب کے ایم سی بلڈنگ میں ہوئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میئرکراچی نے کہاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس لیئے قرعہ اندازی کر رہے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ناجائز جگہوں پر بننے والے گھروں کا بھی آرڈر دیا تھا ہم نے اس آرڈر کو روک دیا ہے۔

تقریب کے دوران متاثرین نے احتجاج کیا،ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے متاثرین نے دکانوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔

احتجاج کے باعث تقریب میں بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی بعد میں مئیر اور کمشنر کراچی بدنظمی کے باعث تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔