حکومت کا ’کامیاب جوان‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

February 14, 2019

وفاقی حکومت نے’کامیاب جوان‘ پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

وزیرخزانہ اسدعمر اور وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈارنے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ’کامیاب جوان‘ پروگرام کیلئے200 ارب روپے مختص کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، اس منصوبے کے تحت دس لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی مدد سےمائیکرو اینڈاسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ متعارف کرایاجائے گا۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ نوجوانوں تیار رہیں حکومت زبردست پیکیج لارہی ہے، نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں۔