پولیس اہلکاروں پر تشدد، فرانسیسی باکسر کو سزا

February 14, 2019

فرانس میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے جرم میں سابق باکسنگ چیمپئن کو 12 ماہ جیل کی سزا سنادی گئی۔

فرانس کی عدالت نے سابق فرانسیسی باکسنگ چیمپئن کرسٹوفے ڈیٹنگر کو پیلی جیکٹ مظاہرے کے دوران 2 پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے الزام پر سزا سنائی ہے۔

کرسٹوفے ڈیٹنگر کو گزشتہ ماہ پولیس نے گرفتار کر لیا تھا، پیرس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کئی ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں۔