’سعودی امداد کا نوازشریف سے منسوب بیان من گھڑت ہے‘

February 15, 2019

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی امداد اور رہائی کے حوالے سے محمد نوازشریف سے منسوب اور شائع ہونے والا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ تصدیق کے بغیر ایسی خبر شائع یا نشر نہ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے حوالے سے ترجمان کی جاری کردہ خبر ہی مصدقہ تصور ہوگی۔