اسپیکرکے اپوزیشن سے رابطوں پرحکمران جماعت کے بعض حلقوں کے تحفظات

February 16, 2019

اسلام آباد( طاہر خلیل) پارلیمانی بزنس پرہم آہنگی کیلئے اپوزیشن سے سپیکر اسد قیصر کے رابطوں پر حکمران جماعت کے بعض حلقوں میں تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، اسپیکر نے 18 فروری کے آمدہ سیشن میں پارلیمانی بزنس کو خوش اسلوبی سے نمٹا نے کیلئے اپوزیشن سے رابطے کئےتھے ۔ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسدقیصرپورے ایوان کے کسٹوڈین ہیں ،آئین ،قانون،پارلیمانی روایات کی پاسد اری انکی اولین ترجیح ہے،اسپیکر کے غیر اعلانیہ رابطوں پر حکمران جماعت کے بعض حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ۔صورتحال کی وضاحت کیلئے ترجمان قومی اسمبلی نے جمعہ کو ایک اعلامیہ جاری کیا،ترجمان نے کہا ہے کہ سپیکر اسد قیصر پورے ایوان کے کسٹوڈین ہیں۔ آئین ،قانون اور پار لیما نی روایات کی پاسداری اور ان پر عمل پیرا ہونا ان کی اولین ذمہ داری ہے اور بحیثیت سپیکر وہ اس ذمہ داری کو غیر جانبد ار ی سے سر انجام دے رہے ہیں۔