شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد انتہائی اہمیت کی حامل ہے، علماء جامعہ اشرفیہ لاہور

February 16, 2019

لاہور ( خبرنگارخصوصی ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری ، پروفیسرمولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن،حافظ خالد حسن، مولانا عبدالرحیم چترالی، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد پاکستان کی ترقی و استحکام اور امت مسلمہ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔