لشکری رئیسانی کی سہیل راجپوت اور محراب پرکانی سے تعزیت

February 16, 2019

کوئٹہ ( پ ر) نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بلوچستان کے سینئر وکیل سہیل راجپوت ایڈوکیٹ سے انکے والد چوہدری عبدالمجید اور سابق پرووائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی محراب پرکانی سے انکے جواں سال بیٹے ڈاکٹر یوسف پرکانی کی ناگہانی وفات پرتعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔