بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے، شہباز شریف

February 16, 2019

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی رویہ چوری اور سینہ زوری کا مظہر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوالزام تراشی سے پہلے مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم پر اظہار شرمندگی کرناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن جادیوکی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں انتشار پھیلانے کی خواہش کاچلتا پھرتاثبوت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پاکستان نے پلوامہ واقعہ کی مذمت کی ہے، کسی تحقیق کےبغیر پاکستان کو اس واقعہ سے جوڑ دینا پہلی بار نہیں ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سےپہلےبھی بھارت نے خود ایسے مشکوک واقعات رچائےجس پرپوری دنیا نےسوال اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں امن کی راہ کشمیر سے ہو کر ہی گزرتی ہے۔