وزیر اعلیٰ سندھ سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات

February 16, 2019

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے دائودی بوہرہ جماعت کے وفد نے آج وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بوہر ی کمیونٹی کے وفد کی سربراہی کمیل یونس کر رہے تھے۔

ملاقات میں بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی مارچ میں کراچی آمد سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہیں گے اور انہیں بھرپور سیکوریٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بوہرہ جماعت ایک پُر امن کمیونٹی ہے اور ملک کی ترقی میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔