کے یو جے کے انتخابات : اشرف خان صدر ، احمد ملک سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے

February 17, 2019

کراچی( نیوز ڈیسک)کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یوجے) کے سالانہ انتخابات 2019ء میں پروگریسیو پینل کے اشرف خان 316ووٹ لے کرصدر اور احمد ملک 313ووٹ لے کرسیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے جبکہ نائب صدر کیلئے محمد نعیم کھوکھر اور قاضی آصف علی ،جوائنٹ سیکریٹری لیاقت علی رانا، محمد قسیم سعید ، خازن جاوید قریشی ، امیدوار ایم ای سی آصف شیخ ، اسلم شاہ ، غلام قادر ضیاء ، ابراہیم صالح ، نادرہ مشتاق، شنکرلعل اور یونس آفریدی جبکہ بی ڈی ایم کے 40 امیدار کامیاب ہوئے۔دریں اثناء پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل خورشید عباسی، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، سابق صدور فاضل جمیلی، طاہر حسن خان، کے یو جے کے سابق جنرل سیکرٹری ارشاد کھوکھر نے کہا ہے کہ 85 فیصد کے یو جے اراکین نے انتخابات میں حصہ نہ لے کر ڈیموکریٹس کے اس مؤقف کی حمایت کی ہے کہ صحافی برادری جن مشکلات کا شکار ہے اس کے لئے انتخابات سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔