ہم نصابی سرگرمیاںطالبات کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں:مقررین

February 17, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چونگی نمبر 14 میں میلہ ہلال احمر ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مسز نصرت جاوید انصاری نے کہا ہے کہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔نصابی سرگرمیاں جہاں طلبہ و طالبات کی ذہنی قابلیت کو جلا بخشتی ہیں وہاں ہم نصابی سرگرمیاں ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا حسین امتزاج ایک صحت مند ماحول کو جنم دیتا ہے ۔ پرنسپل تہمینہ مظہر نے کہا کہ کالج میں اس امر کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے کہ اس طرح کی تقاریب منعقد کی جائیں جس سے دماغی تھکن کو دور کر نے میں مدد ملے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ادارہ دوسرے اداروں سے ہر لحاظ سے بہتر ہے خوا ہ وہ تعلیم ہو یا سپورٹس یا کوئی اور سرگرمی ۔تقریب میں مہمان خصوصی نے سٹالز کا دورہ کیا۔