انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ کل سے پشاورمیں شروع ہوگی

February 17, 2019

پشاور(این این آئی) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی والی بال چمپئن شپ (کل ) 18 فروری سے پشاورمیں شروع ہورہی ہے‘آخری مرحلے میں کوالیفائی کرنیوالی اٹھارہ ٹیمیں ملک بھر سے پشاور پہنچنا شروع ہوگئی ہیں ‘مقابلوں کے ڈراز کا اعلان (کل ) کیا جائیگا اس سلسلے میں ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے ٹیمیں پشاورپہنچ رہی ہیں جن کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں چمپئن شپ کا افتتاح کل 18 فروری کو پشاور یونیورسٹی گرائونڈ پر ہوگا جس کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 19 فروری سے چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کئے جائیں گے چیمپئن شپ بائیس فروری تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔امید ہے کہ اس ایونٹ میں عوام کو بہترین مقابلے دیکھنے کوملیں گے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے بھرپور سپورٹ کی ہے اور ان کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی بدولت کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔