فرانس: پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج ، 15افراد گرفتار

February 17, 2019

فرانس میںپیلی جیکٹ والوں نے حکومت کے خلاف چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں۔ جھڑپوں کے الزام میں پیرس سے 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔


پیرس اور دیگر شہروں میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف مسلسل چودہویں ہفتے بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا، جواب میں پولیس نے مظاہرین کو آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں برسا کر منتشر کیا۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق مظاہرین کی تعداد میں پچھلے مظاہروں کی نسبت کمی دیکھی جارہی ہے، فرانس میں 17نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج شروع کیا گیا تھا۔