نور خان ائربیس سے وزیراعظم نے گاڑی خود ڈرائیو کی

February 17, 2019

پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم عمران خان گاڑی ڈرائیو کرکے وزیراعظم ہائوس لے گئے۔

سعودی ولی عہد 2 روزہ دورے پر اسلام آباد کے نور خان ائر بیس پہنچے،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد کو نور خان ائر بیس پر بچوں نےگلدستے پیش کئے، وزیراعظم عمران خان نے انہیں گلے لگا کر خوش آمدید کہا اور گاڑی ڈرائیو کرکے انہیں وزیراعظم ہاوس لے گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

معزز مہمان کے وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر وہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا،مسلح افواج کے چا ق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

شہزاد محمد بن سلمان کے طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 50 منٹ پر نور خان ائر بیس پر لینڈ کیا۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد کے استقبال کےلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ حکام بڑی تعداد میں نور خان ائر بیس پہنچے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہواتھا۔

سعودی شہزادے کا پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شیایان شان انداز میں استقبال کیا گیا۔

پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے پر سعودی ولی عہدکے طیارے کو ایف 16 اور جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حصار میں لے لیا۔

لڑاکا طیارے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں، بائیں فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے انہیں بحفاظت منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

نور خان ائر بیس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔

پاکستان کے سرکاری دورے پر آنے والے برادر ممالک کے سربراہان کو اس اندازمیں خوش آمدید کہنا پاکستان کی درخشاں روایت رہی ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان پہنچے تھے جن کااستقبال ان کے پاکستان ہم منصب شاہ محمود قریشی نے نور خان ائر بیس پر کیا۔