پاک سعودی تجارت میں 23 فیصداضافہ، حجم 12ارب ریال ہوگیا

February 18, 2019

ریاض(شاہد نعیم‘نمائندہ خصوصی)سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے‘یہ اضافہ2017سے ہوا ہے‘ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم12بلین ریال تک پہنچ گیا ہے‘اس سے پہلے باہمی تجارت کا حجم 9.8 بلین ریال تھا۔ سعودی اخبارالاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق 2008ء سے 2017ءتک دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت کا مجموعی حجم 142.4 بلین تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 125.2 بلین ریال کی تجارت اسلام آباد برآمد کی جبکہ پاکستان کا سعودی عرب میں حصہ 17.2 بلین رہا۔ پاکستان ، سعودی عرب کے تجارتی شرکاءکی فہرست میں 25ویں نمبر پر آتا ہے۔ گزشتہ سال سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ تجارت کے حوالے سے سعودی عرب نے 8.8 بلین ریال اضافی تجارت کی۔ 2016ءمیں اس کا حجم 6.1 تھا۔ اسلام آباد کیلئے سعودی عرب کی درآمدات کا حجم 31.2 فیصد زیادہ ہوا ہے۔ سعودی عرب سے مختلف اشیاء درآمد کرنے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر 18 واں ہے۔ اس کے بالمقابل پاکستان سے سعودی عرب کی برآمدات کے حجم میں معمولی کمی ہوئی ہے۔