بھارتی براڈ کاسٹر پی ایس ایل کی کوریج سے دستبردار

February 18, 2019

دبئی (اے ایف پی) بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی ریلائنس پی ایس ایل کی کوریج سے دستبردار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی ریلائنش جوکہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی لیگ، پی ایس ایل کی کوریج کررہا تھا، وہ اس سے دستبردار ہوگیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے نئے براڈکاسٹر کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو حالیہ ہونے والے واقعات پر سخت افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ رکھنا چاہئے۔