سعودی ولی عہد کی آمد،فپواسا نے یوم سیاہ ملتوی کردیا

February 18, 2019

لاہور(خبر نگار)فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک سٹا ف ایسوسی ایشن( فپواسا) نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے اساتذہ کی غیر قانونی برطرفیوں کے خلاف یوم سیاہ ملتوی کر دیا۔ یوم سیاہ 19 فروری کو سارے پاکستان کی جامعات میں منایا جانا تھا۔ فپواسا کے مرکزی صدر ڈاکٹر محبوب نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یوم سیاہ ملتوی کرنے کا فیصلہ سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی آمد کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے ۔