اسلام دشمن پالیسیوں کیخلاف ہمیشہ بھرپور آواز اٹھائی‘جمعیت ن

February 18, 2019

کوئٹہ(آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کےسیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ امریکہ عالمی دہشت گرد ہے جوافغانستان عراق فلسطین شام پاکستان صومالیہ سمیت دنیا بھر میں کروڑوں مسلمانوں کا قاتل ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے حضرت خان کاکوزئی انجمن تاجران کے رہنماء حاجی اسلم ترین ،عزیز اللہ ،ضلع پشین کے کنوینر مولوی محمد نبی اور محمد اکرم خان اچکزئی کے قیادت میں ملنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیوں پر شرمندگی ہے نہ مایوسی ہے ۔جمعیت نظریاتی پاکستان نے ہمیشہ ملکی، بین الاقوامی ایشو اور صوبے کے حقوق پر ہمیشہ دو ٹوک موقف اختیار کیا،جماعت اپنے حقیقت پسندانہ موقف کی وجہ سے ملک بھر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ۔جماعت نے ہمیشہ امریکہ اورکفر ی دنیا کی اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاد کا راستہ ترک کرنے کی وجہ سے مسلمان ذلت ورسوائی کا شکار ہیں۔