دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے‘پشتون ایس ایف

February 18, 2019

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ منظم سازش کے تحت نام نہاد دہشتگردی پشتون وطن پر مسلط کی گئی ،پشتون قوم پر امن اور ہمیشہ اس نے جنگ وجدل سے نفرت کی ،فیڈریشن یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ قتل و غارت کسی مسئلے کا حل نہیں ۔ہمارے اکابرین نے ہمیشہ منفی سوچ کی مخالفت اور نشاندہی کی بلکہ اسکے خلاف عملی جدوجہد بھی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کبھی وطن میں ترقی اور خوشحالی نہیں لا سکتی اس مسلط کر دہ جنگ کی وجہ سے غیور پشتون قوم بے گھر ہوچکی ہے اوراس دلدل میں پھنس چکی ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ دہشتگرد چاہے جس قوم اور قبیلے سے تعلق رکھتے ہوں انکے خلاف موثر کارروائی کی جائے تاکہ وطن اور ملک میں بسنے والے عوام مزید تباہی سے بچ سکیں۔