تائیوان ، کرین کشتی اتارتے ہوئے دریا میں جا گری

February 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

انسان اگر اپنی عقل کو استعمال کرے تو کئی کامیابیاں حاصل کرتا ہے لیکن عقل استعمال نہ کرنے کا نتیجہ کچھ یوں نکلتا ہے۔

تائیوان کے ایک مقامی دریا کے کنارے موجود ان حضرات کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کرین کے ذریعے ایک بڑی کشتی کو پانی پر اْتارنے کی کوشش کی اور ناکام ہوگئے ۔

کئی ٹن وزنی کرین بھی کشتی کا وزن برداشت نہ کر پائی اور پہلے کشتی کو دریا میں پھینکا اور پھر خود بھی اس کے اوپر گر پڑی۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا البتہ کشتی اور کرین بری طرح تباہ ہوگئے ۔

جنہیں باہر نکالنے کیلئے اسپیشل ریسکیو آپریشن کیا گیا۔